10 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان اور طالبان نوازی کی ایک اور مثال

وزیر اعظم پاکستان کے سینیئر مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان رہنما ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ابنا: سرتاج عزیز نے کہا ’افغان مفاہمتی عمل کی پیش رفت کے لیے طالبان رہنما ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا عبدالغنی برادر کو اسی ماہ رہا کر دیا جائے گا۔‘واضح رہے کہ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ملا برادر کو سعودی عرب یا عرب امارات منتقل کر دیا جائے۔ پاکستان نے گزشتہ سال چھبیس طلبان کو رہا کیا تھا جبکہ ستمبر ہی میں سات مزید طالبان کو رہا کیا۔ لیکن افغان حکومت اور افغان امن کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رہا کیے گئے طالبان میں کوئی بھی بڑا رہنما نہیں ہے۔واضح رہے کہ ملا برادر کی رہائی کا اعلان ایسے وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل ہی کل جماعتی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ ملا برادر کو رہا کرنے کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے اور ان کو مناسب وقت پر رہا کر دیا جائے گا۔پاکستان کی خُکمراں جماعت مُسلم لیگ طالبان کی دوست خکُومت ہے جو کئی حیلے بہانوں سے طالبان کے لیئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے جس میں اُن کی جیلوں سے رہائی، سزائے موت کا عمل روک کر اُن کو ایک نئی زندگی عطا کرنا اور شام میں معصوم لوگوں کے قتل کیلئے طالبان کی کھیپ بھیجنے کیلئے سعودی حُکم پر عمل پیرا ہونا شامل ہے۔...../169